موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک مشہور ساحل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔
حکام کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک مشہور ساحل پر خودکش بم دھماکے اور بندوق کے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چھٹے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا,القاعدہ سے منسلک ایک مسلح گروپ الشباب نے جمعے کو رات گئے ایک ریڈیو اسٹیشن کے ذریعےساحل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔