سی ٹی ڈی کی رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

01:42 PM, 3 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےرؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں  جج طاہر عباس سپرا نے ترجمان پی ٹی آئی روؤف حسن کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کا درج مقدمہ  کی سماعت کی۔روؤف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

سی ٹی ڈی نے  رؤف حسن کے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے  انسداد دہشتگردی عدالت نےمسترد کرتے ہوئے   روؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے پراسکیوٹر سے استفسار  کیا کہ گزشتہ سماعت جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی ، کچھ تبدیلی کرلیتے، بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی یا آگے بڑھی ہے؟ جس پر  پراسکیوٹر  نے جواب دیا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔

پی ٹی آئی  وکیل علی بخاری  نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت کے آرڈر پر ایک بات کرنا چاہوں گا، اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھی تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا۔ جس پر جج طاہر عباس سپرا  نے ریمارکس دیے کہ سینیئر وکیل ہونے کے ناطے آپ کو آرڈر پر اعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے، ہائیکورٹ جانا چاہیے، روؤف حسن کی سی ڈی آر ، بنک ٹرانسفر  یا کوئی ملاقات کی تفصیل نکالی ہے ۔

بعد ازاں عدالت نے سی ٹی ڈی کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردتے ہوئے روؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

مزیدخبریں