ڈریپ کی نسخے کے بغیر انٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکنے کی ہدایات

11:38 AM, 3 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی ہوئی فروخت پر ڈریپ نے نوٹس جاری کر دیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو   نسخے کے بغیر انٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکنے کی ہدایات جاری کر دی۔

سی ای او ڈریپ  کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر انٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویز کریں گے۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ اینٹی بائوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے، بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اینٹی بائوٹک ادویات نسخے پر جبکہ پاکستان میں ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں، غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویز کریں گے۔ ادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں یہ خلاف بھی ایکشن لیں گے۔

خیال رہےکہ پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں