اسلام آباد: پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا کر دیئے گئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو ضمانت منظور اور ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر جیل سے رہا کیا گیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنان میں آفاق احمد، حمید اللہ، راشد محمود، ذیشان فاروق ،سید اسامہ، محمد رضوان، محمد رفیق، سید حمزہ اور لیاقت علی شامل ہیں۔ضمانت پر رہائی پانے والوں پر اڈیالہ جیل کے باہر آئے پی ٹی آئی کارکنوں کی گل پاشی، نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 22 جولائی کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیئے گئے تھے ۔