آٹھ ارکان سندھ اسمبلی  پی ٹی آئی سے فارغ 

11:36 PM, 3 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک



کراچی : آٹھ ارکان سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سے فارغ کردیے گئے۔ شوکازنوٹس کاتسلی بخش جواب نہ دینےپربنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ 
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے8ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ تحریک انصاف نےشوکازنوٹس کاتسلی بخش جواب نہ دینےپراپنے8ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
ان ارکان میں رابعہ اظفر،بلال غفار،عمرعماری،ڈاکٹرسنجے،علی عزیزجی جی،ڈاکٹرعمران شاہ،دیوان سچ آنند،کریم بخش گبول کی بھی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب کی جانب سے مذکورہ ارکان کونوٹس جاری کئے ہیں ۔

مزیدخبریں