پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1 ٹریلین ڈالر، امارات نے عندیہ دیاہےکہ وہ  24 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرے گا:مصدق ملک

11:06 PM, 3 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک  کاکہنا ہے کہ  تین ممالک کے ساتھ بات چیت شروع ہوچکی ہے۔ یو اے ای نے عندیہ دیاہےکہ وہ  24 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرے گا۔

مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ تین ممالک کے ساتھ بات چیت شروع ہوچکی ہے۔ یو اے ای نے عندیہ دیاہےکہ وہ  24 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ  پاکستان میں  زراعت، آئی ٹی اور توانائی یہ تین شعبہ جات ہیں جس میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 6.1 ٹریلین ڈالرز کاتخمینہ جیالوجیکل سروے کی رپورٹ پر مبنی ہے۔جیالوجیکل سروے کرایا گیا تھا اس کی رپورٹ2014 ،2015 میں آئی تھی۔پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے، پاکستان کی ایکسپورٹ معدنیاتی مٹی بیچنے سے بھی بڑھے گی۔ ہم مٹی سے ترقی بیچیں گے، یہ مٹی سے ترقی کا سفر ہے، جبکہ سونا اور تانبا ملک کی تقدیر بدلے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں 4 سے5 ٹریلین ڈالر   کوئلے کے ذخائر ہیں۔ جیسے جیسے ٹھوس پیش رفت ہوتی رہے گی عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔ اگر ان ذخائر کو کوئی نہیں مانتا تو پھر تھرکول کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ   پاکستان میں شک کی زیادتی امید اور اعتماد کی کمی ہے۔اس معدنیاتی انقلاب کے لیے ہمارے 3 گول ہیں، روزگار، ترقی اور ایکسپورٹ۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مزدور طبقہ بہت ہے، ان کو ملازمت فراہم کریں گے، ہم اس مٹی سے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اس ملک میں آپ کو ناامیدی کیوں نظر آتی ہے، ہم ان معدنیات پر فوکس کر رہے ہیں۔ گوادر میں انڈسٹریل زون بنائیں گے، معدنیاتی انقلاب سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا، بلوچستان میں معدنیات سے متعلق انڈسٹری لگائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جو معدنیات اور مٹی ہم بیچیں گے اس سے ملک لاکھوں ڈالر کمائے گا، سونا اور تانبہ ملک کی تقدیر بدلے گا۔

مزیدخبریں