شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی ؛ شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیے گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیاتھا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر شہریار آفریدی کو رہا کیا تھا۔شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا  شہریار آفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، انہیں  جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا بات نہیں کرنے دی گئی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شہریار آفریدی کی کسی اور کیس میں گرفتاری روکنے کیلئے7 دن کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کی تھی۔

مصنف کے بارے میں