کم آمدنی والوں کودھچکا ،شرح سود میں اضافہ  کردیاگیا 

کم آمدنی والوں کودھچکا ،شرح سود میں اضافہ  کردیاگیا 

لندن : بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کر دی ہے۔ 9 رکنی کمیٹی میں سے 6 ارکان نے شرح سود میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا۔ 2 ارکان 5.5 فیصد تک اضافہ چاہتے تھے جبکہ  ایک رکن 5 فیصد تک کٹوتی چاہتا تھا۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے 2023 کی آخری سہ ماہی میں افراط زر 5 فیصد سے نیچے آنے کی توقع ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھوں برطانوی بلوں کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈز اور قرض استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ کم آمدنی والے گھرانوں کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین معیشت کے مطابق اس طرح سے کم آمدنی والی لوگ متاثر ہوں گے اوران کی قوت خرید پر فرق پڑے گا۔ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ گذشتہ پندرہ برسوں میں بلند ترین ہے۔ 

مصنف کے بارے میں