ایشین چیمپئنز ٹرافی :ملائیشین کھلاڑی  پاکستان پرحاوی ،گرین شرٹس مواقع ضائع کرکے میچ سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایشین چیمپئنز ٹرافی :ملائیشین کھلاڑی  پاکستان پرحاوی ،گرین شرٹس مواقع ضائع کرکے میچ سے ہاتھ دھو بیٹھے

چنائی: ایشین چیمپئنز ٹرافی میں  ملائیشین کھلاڑی پاکستان پر حاوی رہے  ، گرین شرٹس نے مواقع  ضائع کیے اور پہلے میچ میں شکست کھاگئے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، پہلے میچ میں ملائیشیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے فرحان اشعری نے دو گول  کیے۔  پاکستان کا واحد گول عبدالرحمان نے سکور کیا۔ ایونٹ میں کل پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔


چنائی میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا۔ ایک دوسرے کے گول پر حملے ہوئے لیکن پہلا کوارٹر بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے کوارٹر میں دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن 27ویں منٹ میں ملائیشین ٹیم نے حملہ کیا اور فرحان اشعری نے پہلا گول بنا دیا۔ اگلے ہی منٹ میں فرحان نے ملائیشیا کے لیے دوسرا گول بھی داغ دیا، ہاف ٹائم پر ملائیشیا کو دو۔صفر کی برتری حاصل تھی۔


میچ کے تیسرے کوارٹر کے 44ویں منٹ میں سلویرئس نے ملائیشیا کو کو تین۔صفر کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم نے حریف ٹیم کے گول پر حملے کیے، پنالٹی اسٹروک بھی حاصل کیا، لیکن ضائع ہو گیا۔میچ کے 55ویں منٹ میں عبدالرحمان نے پاکستان کےلیے پہلا گول بنایا، لیکن میچ ملائیشیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

مصنف کے بارے میں