استحکام پاکستان پارٹی نے مستقبل کی تیاری کرلی ، مختلف رہنمائوں کو ٹاسک بھی سونپ دیے

استحکام پاکستان پارٹی نے مستقبل کی تیاری کرلی ، مختلف رہنمائوں کو ٹاسک بھی سونپ دیے

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی نے بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  استحکام پاکستان پارٹی بھرپور طریقے سے میدان میں اترنا چاہتی ہے۔ آئی پی پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے کی۔اجلاس کے دوران بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔


استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں ممکنہ انتخابی صورتحال کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت ہوئی جبکہ پارٹی میں زیادہ رہنماؤں کی شمولیت کے بارے میں بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ پارٹی نے پنجاب کے طرح دیگر صوبوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی پی کے اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں