کے الیکٹرک کا کنٹرول کون  سنبھالے گا؟نیا تنازع پیدا ہوگیا

کے الیکٹرک کا کنٹرول کون  سنبھالے گا؟نیا تنازع پیدا ہوگیا

کراچی (کاشف منیر)کے الیکٹرک انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ، ملکیت کے نئے دعویدار اور موجودہ کمپنی مالک کے درمیان مینیجمنٹ کنٹرول کے لیے اختلافات شدید ہو گئے  . عدالتی جنگ سندھ ہائی کورٹ ،کیمن آ ئی لینڈ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔


کے الیکٹرک  کے انتظامی معاملات کا کنٹرول کون سنبھالے گا۔ آئی جی سی ایف گروپ کا شیئر نئے مالک کو منتقل ہونے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف انویسٹمنٹ افیسر الجماععہ شان اشعری نے کہا کہ ایشیا پاک کی جانب سے ملکیت کے دعوے کا معاملہ زیر سماعت ہے ، وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں ۔ ابراج کے ساتھ ہوا معاہدہ ہماری اجازت کے بغیر نئے فریق کو منتقل کرنا غلط ہے۔ نیا سرمایہ کار بڑے شیئر ہولڈر کا دعوی ثابت کرے۔ شہریار چشتی کے الیکٹرک کا انتظام نہیں سنبھال سکتے ۔


شان عباس اشعری کے مطابق  آئندہ سات سال  کے دوران کراچی کے لئےسستی بجلی تیار کرنے کے منصوبہ نیپرا میں جمع کرا چکے ہیں۔ جسمیں 500 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔  شنگھائی الیکٹرک  کی ڈیل بھی کراچی کے مفاد میں ہے۔ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائرییکٹرز میں پچھلے دس ماہ کے دوران کوئی نیا ڈائریکٹر تعینات نہیں ہواہے۔

مصنف کے بارے میں