’امیجینیشن، لائیو از یور کری ایشن‘ ،"باربی صبور علی"شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام،روپ بدل کرتصویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا

05:57 PM, 3 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: اداکارہ صبور علی کو باربی ڈول کا روپ بدلنا مہنگا پڑگیا ۔ اداکارہ صبور علی نے  ہالی وڈ فلم باربی کا روپ دھار کر  شوٹ کراکر جیسے ہی اپ لوڈ کیا ان پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔ 

پا کستانی اداکارہ  صبور علی نے بھی ہالی ووڈ کی معروف فلم ’باربی‘ کا سٹائل اپنا لیا، لیکن مداحوں پر اپنا جادو چلانے میں ناکام ہوگئیں اور ان پر بھرپور تنقید ہوئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبور علی نے اپنے نئے فیشن شوٹ کی چند تصاویر دو مختلف پوسٹس میں شیئر کی جن میں انہوں نے ڈیزائنر فہد حسین کا گلابی رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انہوں نے انسٹا پر تصویر کے کیپشن میں اس فلم کے گانے  ’امیجینیشن، لائیو از یور کری ایشن‘  کی لائن بھی لکھی  لیکن ان پر شدید تنقید شروع ہوگئی اور  سب شائقین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بولڈ لباس پر کھل کرتنقید کی۔

مزیدخبریں