اسلام آباد: سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ طلال چودھری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے ۔طلال چودھری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے۔ سچے ہیں تو ثبوت سامنے لائیں۔
ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چودھری نے مخصوص عزاٸم کے لیے جھوٹا بیان دیا۔ طلال چودھری کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔طلال چوہدری کو کسی کے خلاف بیان دینے کے لیے کوٸی ہیغام نہیں بھجوایا۔
ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ایک چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کا دباو ڈالنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ میں نے ہمیشہ آٸین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے ۔طلال چوہدری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی۔ طلال چوہدری خود کو بے گناہ ظاہر کرنے کے لیے جھوٹے الزامات عاٸد کر رہا ہے ۔