کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر آج 288 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا، 292 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 294 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، آج بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں ساڑھےپانچ سو سےزائد پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔ 100انڈیکس6سال بعد49ہزار کی نفسیاتی حد پار کرگیا۔100 انڈیکس اس وقت49ہزار302کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔