اتحادی آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجے، نواز شریف کی ہدایت

09:00 PM, 3 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس میں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے کہ اس ریفرنس کو فل کورٹ سنے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیر کا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو نااہل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے کے بعد پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ کرے گی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون میں پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کو احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں