عمران خان ایسے صادق و امین ہیں جنہوں نے ساری زندگی بال ٹمپرنگ کی: عظمیٰ بخاری

04:51 PM, 3 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے صادق و امین ہیں جنہوں نے ساری زندگی بال ٹمپرنگ کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے عمر بھر جھوٹ بولا اور دوسروں پر الزام تراشی کی ۔ یہ صادق و امین ہر کسی کو چور کہتا تھا ۔ یہ صادق و امین خود جوا کھیلتا تھا ۔ عمران خان کے دور اقتدار میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صادق و امین سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرتا تھا ، اربوں کی چوری کے بعد عمران خان منہ چھپا کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے جھوٹے حلف نامے دیئے ۔ صادق و امین توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا ۔ عارف نقوی پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ انہوں نے جن سے فنڈز لیے انہیں اوورسیز ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ تھوڑی سی ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل عمران خان گرا تھا ، آج ڈالر گرا ہے ۔ عمران خان کن ، کن الزامات سے بچیں گے ۔

مزیدخبریں