اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری برائے بجلی نے آئندہ ماہ سے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا۔
مولانا عبدالاکبر نے کہا کہ چترال میں ایک بل 2500 روپے کا آیا ہے جس میں 1800 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گئے ہیں، بجلی کمپنیاں ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری بھرکم رقم اینٹھ لیتی ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری بجلی رانا ارادت علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے بجلی بلوں میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ زیادہ وصول کیا ہے لیکن اگر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج وصول نہ کریں تو سرکلر ڈیٹ بڑھ جائے گا، تاہم آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
بجلی کے بلوں میں آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہو جائیں گے، پارلیمانی سیکرٹری کی یقین دہانی
03:51 PM, 3 Aug, 2022