عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں: بلاول بھٹو 

03:30 PM, 3 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف ان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔ 
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو تحقیقات سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اخیار کئے لیکن اب وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہو گیا، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے وہ صادق اور امین نہیں ہو سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہی کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم چلائی، غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

مزیدخبریں