حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

03:13 PM, 3 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر 2 چھٹیوں کی منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ 
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے دو چھٹیوں سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیر 8 اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام اتوار  31 جولائی کو تھی جبکہ یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہو گا۔

مزیدخبریں