لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کیلئے شہری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کیلئے شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین سینٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا، ایک ماہ میں چیئرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا جس پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ نہیں کر رہا اور ہر مرتبہ تاریخ پر سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت نے اسحاق ڈارکی بطور سینیٹر نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔
اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
01:59 PM, 3 Aug, 2022