راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں، نواز شریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گئی۔‘
فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلاگیا۔بیان حلفی اور سرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے۔اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں،نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔جوIMFسےقرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 3, 2022