اشرف غنی کے امریکہ کیخلاف بیان کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا افغان صدر کو فون 

Ashraf Ghani And Antony blinken,Ashraf Ghani,Afghanistan,Kabul,US,

کابل :امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے وائٹ ہائوس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ جلد از جلد افغانستان میں امن قائم ہو ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان کے بگڑتے حالات کے تناظر میں افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے افغان صدر اشرف غنی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ،انہوں نے کہا امریکہ چاہتا ہے کہ جلد از جلد افغانستان کا پر امن سیاسی حل نکالا جائے اور بے گناہ افغان عوام کے قتل و عام کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

واضح رہے اس سے قبل امریکا اور برطانیہ نے الزام لگایا تھا کہ طالبان پاکستانی سرحد کے قریب حال ہی میں قبضہ کیے گئے ایک قصبے میںشہریوں کا قتل عام کررہے ہیں،گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی  زبردست جنگ کے بعد، جس کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے، طالبان جنگجووں نے  تین صوبائی دارالحکومتوں لشکر گاہ، قندھار اور ہرات پر زبردست حملہ کیا ۔

امریکی وزیر خارجہ کا اشرف غنی سے اُس وقت رابطہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب گزشتہ روز ہی افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی صورت حال کیلئے امریکہ کو مور د الزام ٹھہرایا تھا ۔