افغان وزیر دفاع کی رہائش گاہ کے قریب کار بم دھماکہ ، مسلح افراد وزیر دفاع کے گھر میں داخل 

09:17 PM, 3 Aug, 2021

کابل :افغانستان کی بگڑی صورتحال میں کابل میں بھی دھماکے شروع ہو گئے ،دارالحکومت کابل میں قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی کی رہائش گاہ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ۔

افغان میڈیا کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی کی رہائش گاہ کے قریب خوفناک دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتیں لرز اُٹھیں ،دھماکے کے بعد رہائش گاہ کے قریب مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا  بھی تبادلہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ،مسلح افراد بسم اللہ محمدی کے گھر داخل ہو گئے،ترجمان وزارت دفاع کے مطابق، بسم اللہ محمدی حملے میں محفوظ رہے۔

دھماکہ کابل کے ڈپلومیٹک کوارٹرز اور مصروف بازار کے قریب ہوا ہے جہاں مختلف سرکاری عمارتیں موجود ہیں۔

مزیدخبریں