کراچی : سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔
نیونیوز کے مطابق بینظیر لاکھو نامی لڑکی نے دو ماہ قبل اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔ اس شادی پر لڑکی کے گھر والے راضی نہیں تھے اور انہوں نے اس شادی کو قبول بھی نہیں کیا تھا ۔
خاندان کے چند لوگوں کے سمجھانے پر لڑکی والوں نے صلح کے لئے حامی بھرلی اور اپنی بیٹی اور داماد کو گھر بلایا ۔
دوروز بعد لڑکی کے والد حمزہ لاکھو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی پرشدید تشدد کیا اور قریبی نہر میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔
لڑکی کے شوہر نے جب سسرال سے رجوع کیا تو اس کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ مقامی تھانے چلا گیا ۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔