نورمقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا

07:33 PM, 3 Aug, 2021

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ (چیک اپ) کیا ہے۔

نیونیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس حکام کو شکایت کی تھی کہ اس کے سر میں درد ہے جس پر اسے فوری طور پر پمز اسپتال لایا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کا پمز اسپتال میں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور تفصیلی چیک اپ کے بعد کچھ ادویات بھی تجویز کیں۔

 پولیس حکام نے ملزم ظاہر جعفر کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

 یاد رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر پولیس کی حراست میں ہے ۔ عدالتی حکم پر ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین جیل میں بند ہیں ۔ 

مزیدخبریں