ٹوکیو : عالمی وبا کورونا وائرس سے جاپان میں زیادہ تر نوجوان متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بزرگ افراد سخت بیمار پڑ رہے ہیں۔بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر جاپان میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے ملک میں ہنگامی صورتحال لگانے مطالبہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے بتایا کہ20 سے30 سال کے نوجوان زیادہ تر کورونا کا شکار ہو رہے جبکہ40 سے50 سال کے افراد میں سخت بخار اور دیگر علامات پائی جاتی ہیں۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن مریضوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہے انہیں اسپتال داخل کیا جائے گا جبکہ دیگر کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔
اعدادوشمار کے مطابق آج جاپان میں37ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں پہلے ہی گنجائش کم بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ٹوکیو اولمپکس اور کورونا کیسز بڑھنے کے درمیان کوئی ربط نہیں، تاہم وبا پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
جاپان میں کورونا کیسز کی صورتحال گزشتہ برس جیسی ہوتی جا رہی ہے تاہم حکومت نے اس سال اپنی حکمت عملی تبدیلی کی ہے۔
حکومت نے کورونا کی معمولی علامات والے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسپتالوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔