لاہور: معروف اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہم جیسے پاکستان میں نہیں کسی جنگل میں رہتے ہیں ۔
اداکارہ ماہ نور نے لاہور پریس کلب میں پنجاب تھیٹرز آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ اور صدر افضل بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔
اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ مجھے یہ کہا گیا کہ لاہور سے باہر کام کیا تو مار دیں گےمیں نے اس کی تھانہ اقبال ٹاؤن میں درخواست دی ہے، ابھی تک پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
ماہ نور نے کہ مجھے ملزم نے ٹیلی فون پر کہا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ آپ میری کال کو ریکارڈ کریں یا کسی کو سنائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکار بہت حساس ہوتا ہے اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو پھر کام کیسے کریں گے ۔ ہم۔فنکارہیں لاہور سمیت ملک بھر اورپاکستان کے باہر کے ممالک میں بھی کام کرتے ہیں۔
صدر پنجاب تھیٹرز افضل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ۔ہم پاکستان نہیں کہیں اور رہ رہے ہیں-
اب یہ کیسا دور آ گیا ہے کہ خواتین کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب کو ان دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہئے ۔
اس موقع پر پنجاب تھیٹرز چیئرمین قیصر ثناءاللہ نے کہا کہ وزیر اعظم بدمعاشی کے کلچر کے خلاف ہیں، وہ ایکشن لیں،پولیس کے آئی جی پنجاب اور دوسرے اعلی افسران ایکشن لیں اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ ماہ نور اکیلی نہیں، پوری فنکار برادری اداکارہ کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماہ نور نے پریس کانفرنس کے دوران ملزمان کی طرف سے کی گئی کال کی ریکارڈنگ بھی سنا دی ۔