ریلوے میں سفر کیلئے کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

06:35 PM, 3 Aug, 2021

لاہور: پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم ستمبر سے صرف 20 سال سے کم عمر والے افراد بغیر ویکسین کے سفر کر سکیں گے۔ پاکستان ریلوے میں یکم ستمبر سے کو ویڈ چارج لاگو ہو گا۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ جنوری 2022ء سے 20 سال سے اوپر نان ویکسینیٹڈ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ اپریل 2022ء سے تمام نان ویکسینیٹڈ افراد کو ٹرین میں سفرکی اجازت نہیں ہو گی۔ پاکستان ریلوے کا جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی درج ہے کہ تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

محکمے کی جانب سے ملازمین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست تک تمام ملازمین کورونا وائرس کی ویکسینیشن کرا لیں ورنہ یکم ستمبر کو ان کی تنخواہ بند ہو جائے گی۔

مزیدخبریں