آئل ٹینکر اور تیز رفتار بس کی ٹکر سے 30 افراد ہلاک ہوگئے

06:06 PM, 3 Aug, 2021

کنشاسا: وسطی افریقی ملک کانگو میں مسافر بس اور  تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

 ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔

 زخمیوں میں سے بھی زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ کانگو میں سڑک حادثات عام ہیں۔ 2010 میں آئل ٹینکر کے الٹ جانے کی وجہ سے 230 افراد جب کہ 2018 میں ایسے ہی حادثے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں