نئی دہلی :بھارتی پارلیمنٹ میں پیگاسس جاسوسی معاملے پر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بار بار روکنی پڑی ،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل ختم نہیں ہورہا ہے اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے گذشتہ روز بھی دونوں ایوانوں ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے تک اور پھر 2 بجے تک اور پھر 3.30 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ اس کے بعد بھی ہنگامہ نہیں تھما ، بلکہ کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
اسی طرح راجیہ سبھا کی کارروائی کو بھی دوپہر 12 بجے ، 2:36 بجے ، 3:36 بجے اور پھر اگلے دن تک ملتوی کرنا پڑا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 19 جولائی سے شروع ہو چکا ہے لیکن اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی وجہ سے زیادہ وقت گزارا گیا ہے۔ اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے درمیان وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ٹریبونل ریفارم بل ، 2021 پیش کیا۔