لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

04:03 PM, 3 Aug, 2021

لاہور: پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا ،

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں  موٹر سائیکل سوار بدقماش لڑکے نے راہ گزر لڑکی سے بدتمیزی، نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کی جس کی وڈیو منظرعام پر آگئی۔ متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سرعام بداخلاقی کی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے, خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں