آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں چودھری انوار الحق 32 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب

03:44 PM, 3 Aug, 2021

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چودھری انوار الحق 32 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہو گئے ۔

پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور ہار گئے ، انھیں 15 ووٹ ملے ، اپوزیشن کے دو ووٹ مسترد ہوئے ۔ اسپیکر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر اراکین اسمبلی نے ووٹ پول کیے ۔

اس سے قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا تھا ۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی غلام شاہ قادر نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا تھا ۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں ۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 32 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ہے ۔ ارکان کی کل تعداد 53 ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی کشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا ۔

مزیدخبریں