پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

01:55 PM, 3 Aug, 2021

لاہور: پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث مہنگائی سے پسی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب میں اگست کیلئے سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت111روپے 90پیسے ہو گئی ہے۔ 
چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ ڈالر کی بڑھتی قدر اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافے کے باعث سی این جی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔ 

مزیدخبریں