آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

01:16 PM, 3 Aug, 2021

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ، نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی غلام شاہ قادر نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا ۔

خیال رہے کہ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں ، نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج ہو گا ۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 32 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ہے ۔ ارکان کی کل تعداد 53 ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی کشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیدیا ہے ۔ دونوں جماعتوں نے الیکش کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں