اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

11:59 AM, 3 Aug, 2021

اسلام آباد: مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ، 

ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ ہوا، اوورسیزپاکستانی خاتون کی شکایت پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے ذریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا،وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتیس مئی کو آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے لائیو سیشن میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے گھر پر قبضے کی شکایت کی تھی، جس پر وزیراعظم نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔ 

ایک روز کے اندر اندر بیوہ خاتون کو انصاف ملا اور خاتون کا گھر قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ نامی خاتون کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مزیدخبریں