کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت شارع فیصل پر پولیس آفیسر سے الجھ پڑے اور پولیس پر الزام لگا دیا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت شارع فیصل پر کورونا ویکسین سر ٹیفیکیٹ چیک کرنے کے معاملے پر شارع فیصل پر پولیس آفیسر سے الجھ پڑے۔ اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس والے کورونا ویکسین سر ٹیفیکیٹ چیک کرنے کی آڑ میں پیسے بٹورے جا رہے ہیں تاہم
اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے pic.twitter.com/w33Wnm51EW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 2, 2021
ویڈیو میں نظر آنے والے ٹریفک پولیس آفیسر کا الزام سے انکار کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تھانہ فیروز آباد میں عامرلیاقت کے خلاف درخواست جمع کرادی گئی ہے تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب عامر لیاقت نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو پیغام میں کہا کہ مراد علی شاہ صاحب یا سندھ کے انیل کپور یا تامل ناڈو کے وزیراعلی، کون ہو آپ ، جو بھی ہو یہ کیا کر رہے ہیں آپ کراچی کے ساتھ، یہ کراچی کی سڑکوں پر ویکسین کارڈ چیک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے پاس ویکسینیشن کارڈ ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انکی اپنی ویکسینیشن ہوئی ہہے جو لوگوں کے ویکسنیشن کارڈ چیک کرتے پھر رہے ہو ، تنگ کر رہے ہو پیسے مانگ رہے ہیں ، کیا دھندا بنایا ہوا ہے آپ نے یار، سدھر جائیں صیح ہو جائیں کراچی والوں کو کتنا تنگ کرینگے آپ ، کتنا پریشان کرینگے۔
مراد علی شاہ صاحب اب بس کردیں! pic.twitter.com/zKQ1LXIQ6p
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 1, 2021
عامر لیاقت نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاط کرتے ہوئے کہا کہ آپکے میرے اتنے اچھے تعلقات ہیں خراب ہو رہے ہیں بہت خراب، کیا آپ انیل کپور بنننا چاہتے ہو نہیں وہ ایک دن کا انیل کپور تھا آپ پانچ سال کے لئے آئے ہو، صیح ہو جاو یار ، صیح ہو جائیں یہ نہ کریں کراچی کے لوگ بھپر گئے تو بڑا مشکل ہو جائے گا۔