سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار مل گیا

12:02 AM, 3 Aug, 2021

کراچی: حکومت سندھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو بھی کاررائی کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے ایس ایچ اوز کو کاررائی کا اختیار دینے کے حوالے سے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دکانوں،صنعتوں اور دفاتر میں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تک کارروائی کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس تھا۔ نوٹی فکیشن کے تحت پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ او سندھ  وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ او ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرنوٹس کا اجرا کرسکیں گے اور ہدایات بھی دے سکیں گے۔

مزیدخبریں