بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

11:57 PM, 3 Aug, 2019

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ پی پی رہنما سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الزام تراشیوں سے گریز کریں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ جب تک پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ نہ آجائے، کوئی بیان بازی نہیں کرے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی اپنے تحفظات سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آگاہ کرے گی،اے پی سی میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

 

مزیدخبریں