بابر اعظم نے انگلش ٹی ٹونٹی میں بھی اپنا لوہا منوا لیا

07:08 PM, 3 Aug, 2019

لندن: برطانیہ میں جاری ٹی ٹونٹی  بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عظیم بلے باز بابر اعظم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، اور ابھی تک سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بابر اعظم نے ابھی تک پانچ میچز میں 65.75 کی اوسط سے 263 رنز اسکور کیے ہیں، جس میں 29 چوکے اور چھ چکھے بھی لگائے ہیں، یہ رنز بابر اعظم نے 152 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔

انہوں نے ابھی تک دو نصف سینچریاں بھی اسکور کی ہیں جس میں سسیکس کے خلاف 83 جبکہ ہیمپشائر کے خلاف 95 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ بابراعظم اس ٹورنامنٹ میں سمر سیٹ کاونٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں