نیلم وادی میں بھارت کی جانب سے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہو اہے ۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے کلسٹر بم سے وادی نیلم کی مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔کلسٹر بم کے پھٹنے سے بچے سمیت دو شہری شہید ہوگئے ہیں ، جبکہ کلسٹر ٹوائے بم کی وجہ سے 11 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ کلسٹر بم سے شہید ہونے والے بچے کی عمر چار سال بتائی جاررہی ہے ۔
واضح رہے کہ کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال بین الااقوامی طور پر منوع قرار دیا گیا ہے ۔