سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ،انتظامیہ نے پلاسٹک کی بوتلوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی

12:52 PM, 3 Aug, 2019

ایئر پورٹ انتظامیہ نے پلاسٹک کی بوتلوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی
سان فرانسسکو:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے ایک دفعہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق 20 اگست سے ہوگا۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ کے ترجمان ڈوگ یاکل نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اقدام پانچ سالہ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد زمینی کچرے میں کمی اور کاربن کے اخراج کو زیرو پر لانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سان فرانسسکو پہلا ایئرپورٹ ہے جس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔اس کا اطلاق ایئرپورٹ پر موجود تمام ریسٹورینٹس اور کیفے پر ہوگا تاہم فلیورڈ واٹر کی بوتلوں کو چھوٹ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر موجود ہائیڈریشن سٹیشنز پر فلٹر واٹر موجود ہے جہاں سے لوگ ضرورت کے مطابق گلاس یا دھاتی برتن میں پانی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں