مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا, ڈالر122روپے کی سطح پر آ گیا

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا, ڈالر122روپے کی سطح پر آ گیا

کراچی: مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا اورڈالر123روپے سے گھٹ کر 122روپے کی سطح پر آگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 122.50روپے سے کم ہو کر121.50روپے اور قیمت فروخت123.50روپے سے کم ہو کر122.50روپے ہو گئی.

اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 158.75روپے سے کم ہو کر153روپے اور قیمت فروخت 162روپے سے کم ہو کر161روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید136روپے اور قیمت فروخت143.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپور ٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 123.90روپے سے بڑھ کر124روپے اور قیمت فروخت124روپے سے بڑھ کر124.10روپے پر جا پہنچی.