پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف بڑی کارروائی، جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف بڑی کارروائی، جرمانے
کیپشن: image by facebook

لاہو ر: :پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹ ذدہ مرچیں تیار کرنے پر مرچ گرائنڈنگ یونٹ،زائدلمعیاد خوراک فراہم کرنے پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ،غیر معیاری نمکو اور پاپڑ تیار کرنے پر سنیکس پروڈکشن یونٹ اور ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر پان شاپ کو سیل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیئے:13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے:نگران وزیر اطلاعات
 
 
حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں78فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، 188کو وارننگ نوٹس جاری کئے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کھوکھر ویلج میں ملاوٹ زدہ مرچیں تیار کرنے پر مہر شکیل مرچ گرائنڈنگ یونٹ سیل کر دیا۔فیکٹری میں تیار کی جانے والی مرچوں میں چوکر،برادہ،ٹیکسٹائل کلرز کی ملاوٹ پائی گئی۔

صفائی کے ناقص انتظامات ،ملازمین کے میڈیکلز اور حشرات کی بھرمار پر یونٹ کو سیل کرتے ہوئے فیکٹری سے 2900کلو ناقص مرچیں، 1700کلو مصالحے، بھاری مقدار میں برادہ اور ملاوٹی اجزاء برآمد کر لئے گئے۔جبکہ مصری شاہ روڈ پر واقع یعقوب سنیکس پروڈکشن یونٹ کو بچوں کیلئے ناقص آئل سے غیر معیاری رنگین پاپڑ تیار کرنے،غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال ،پیکنگ پر غلط لیبلنگ کرنے ، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اورنمکو میں حشرات کی موجودگی پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:اپوزیشن جماعتوں کا ملک بھر کے انتخابی دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ
 
 
اس کے علاوہ مین سولنگ روڈ غازی آباد پر معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کوبدبودار چکن کی موجودگی،ناقص تیل کے استعمال، زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی اور غیر معیاری انتظامات پر فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں بسی موڑپر واقع محسن پان شاپ کوممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والے،ناقص انتظامات،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی اور حشرات کی بھر مار پر پان شاپ کو بھی سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سئفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 78فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر جرمانے کئے ۔متعدد فوڈ پوائنٹس سے بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو تلف کر دیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 188کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔