سعودی عرب نے حج 1439 کے آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے حج 1439 کے آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

ریاض:سعودی عرب نے حج 1439 کے آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا ، حجاج اکرام کی سیکیورٹی اور خدمات کیلئے 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مختص کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا بیان مہنگا پڑ گیا
 
 
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے حج 1439 کے آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا ہے ، حجاج اکرام کی سیکیورٹی اور خدمات کے لیے 14 ہزار اہلکار اور چار سو گاڑیاں مختص کی گئی ہیں ۔

مشاعر مقدسہ اتھارٹی حج آپریشن پلان کی نگرانی کرے گی ، اتھارٹی حجاج اکرام کی ٹرانسپورٹ اور مطلوبہ مقامات تک رسائی کو عملی جامعہ پہنائے گی ۔

یہ بھی پڑھیئے:افغانستان جامع مسجد میں خودکش دھماکے ، 20 افراد جاں بحق اور 12 زخمی
 
  
عبدالجلیل کعکی کے مطابق حج آپریشنل منصوبے کے تحت الماعر ترین آٹھ زی الحج کو منیٰ سے حجاج کرام کو عرفات، وہاں سے پھر منیٰ لائے گی، یوں المشاعر ٹرین کی مدد سے ساڑھے تین لاکھ حجاج کرام کو عرفات تک ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔