13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے:نگران وزیر اطلاعات

13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے:نگران وزیر اطلاعات
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ 13یا 14اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے ، پہلے اجلاس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا چناﺅ ہوگا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی ، متحدہ میں حکومت سازی کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے
 
 
 
وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیگی ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ 15اگست تک آئین کے مطابق ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہے لہٰذا 13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چنا ہوگا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہوگا , علی ظفر نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو اپنی پسند کی جماعت میں شمولیت کا وقت دیا جائے گا تاہم انہیں 10روز کے اندر گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:مسلم لیگ ن میں جلد فارورڈ بلاک بننے والا ہے, شیخ رشید
 
 
انہوں نے کہا کہ جس دن الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا اطلاع دیگا اس کے اگلے دن ہی اجلاس طلب ہوگا۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے۔ نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھاتے ہیں۔