اسلام آباد :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں جلد فارورڈ بلاک بننے والا ہے،عمران خان وقت کی اہم ضرورت ہیں، وہ ملک کی تقدیر بدلنا چاہتےہیں - عمران خان ابھی وزیر اعظم بنے نہیں اور مخالف سیاسی پارٹیوں نے رونا شروع کر دیا ،عمران خان ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق، شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بُرا حال ہو چکا ہے, بہت جلد مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے والا ہے- تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے، پی ٹی آئی نے دو صوبوں میں تنہا شکست دی ہے۔ اگر اپوزیشن جماعتوں نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو جمہوریت کو نقصان ہو گا۔
وفاقی کابینہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ امید ہے پیر کو وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہو جائے گا،عمران خان ایک نئے ویژن کے ساتھ ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن رہنماﺅں نے اگر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ شیخ رشید کو وفاقی کابینہ میں اہم عہدہ ملنے کی بھی اطلاعات ہیں۔