صدر مملکت آف پاکستان ممنون حسین نے گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ پر دستخط کر کے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
نیو نیوز کے مطابق صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے گونر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ منظور کر لیا اور ان کے استعفیٰ پر دستخط کر دیے ،محمد زبیر کے استعفیٰ کے بعد نئے گورنر کے تعیناتی تک سپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر سندھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ محمد زبیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
یاد رہے گورنر سندھ محمد زبیر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی 2 اگست کو دیا تھا جسے آج منظور کر لیا گیا ۔ محمد زبیر نے 2 فروری 2017کو سابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی وفات کے بعد 32ویں گورنر سندھ کا حلف اٹھایا تھا۔
خیال رہے کہ محمد زبیر پاکستان مسلم لیگ ن جبکہ ان کے بھائی اسد عمر پاکستان تحریک انصاف میں ہیں۔اسد عمر پی ٹی آئی کی اگلی حکومت میں ممکنہ طور پر وزیر خزانہ ہونگے اور اس بات کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین متعدد بار کر بھی چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں