آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر کی ملاقات
کیپشن: علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کلیدی کردار ہے، ہائی کمشنر مالدیپ۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون سے متعلق بات چیت کی گئی۔  ہائی کمشنر مالدیپ احمد سلیم نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔

مزید پڑھیں: 'سر عام ووٹوں کی گنتی کی جائے تو تحریک انصاف کئی نشستیں کھو بیٹھے گی'

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی قازقستان کے سفیر نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں