'سر عام ووٹوں کی گنتی کی جائے تو تحریک انصاف کئی نشستیں کھو بیٹھے گی'

'سر عام ووٹوں کی گنتی کی جائے تو تحریک انصاف کئی نشستیں کھو بیٹھے گی'
کیپشن: قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آ جائے گا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر سر عام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے تو تحریک انصاف مزید کئی نشستیں کھو بیٹھے گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی تو سب کھل کر سامنے آ جائے گا۔

بختاور نے کہا کہ جہاں 10 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں ووٹوں کا فرق آیا وہاں گنتی زبردستی رکوا دی گئی جبکہ دھاندلی سرعام اور کھلم کھلا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن انتخاب نہیں ایک مذاق تھا، اس میں ووٹر کی توہین کی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار شاہ فرمان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی مہنگی پڑ گئی ، حلقہ پی کے 70 پشاور میں ووٹوں کیدوبارہ گنتی پر اے این پی کے امیدوار خوش دل خان نے میدان مار لیا ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں