وفاقی حکومت کا عید سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ

02:03 PM, 3 Aug, 2018

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 17 اگست کوتنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ
وفاقی حکومت نے حکم جاری کیا کہ عید سے قبل ہی متعلقہ محکمے اس حکم نامے پر عملدرآمد ہو یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔ جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے اس اعلان پر سرکاری ملازمین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان
یاد رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی بڑی عید پر اپنے ملازمین کو بڑی خوشی دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت بڑی عید پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہر ملازم کو 35 ہزارروپے عیدی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص

چیف الیکشن کمشنر نے بڑی عید پر ملازمین کی بڑی عیدی کے لیے رقم کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ملازمین کے لیے بڑی عیدی کا اعلان کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام ملازمین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور ملازمین نے کہا کہ محکمے کی جانب سے اتنی بڑی عیدی نے عید کی خوشی دوبالا کر دی۔

یہ بھی  پڑھیں:ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، قریبی ذرائع
محکمے میں کام کرنے والے متوسط طبقے کے لوگ بڑی عید پر ان پیسوں سے قربانی کر سکیں گے اور اللہ کی راہ میں قربانی دے کر ثواب کما سکیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملازمین کو عیدی دینے کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ لگائے گا جس کے بعد عیدی کے لیے دی جانے والی رقم کا حتمی تعین کیا جا سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں